تونسہ شریف ،ْانڈس ہائی وے پر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں3 افراد موقع پر جاں بحق ،ْ بیس زخمی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:13

تونسہ شریف ،ْانڈس ہائی وے پر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے ..
تونسہ شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) تونسہ شریف انڈس ہائی وے پر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں3 افراد موقع پر جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گلگت سے کراچی جانے والی کوچ تونشہ شریف کے نواحی علاقے بستی بوہر کے قریب انڈس ہائی وے پر آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 مسافر موقع پر جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی نعشین اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال تونسہ شریف منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے خالدہ اور رحیم خان شامل ہیں جبکہ تیسری لاش کی تاحال شناخت نہیں کی جا سکی، زخمیوں میں سے زیادہ افراد کا تعلق خیبر پختونخوا سے بتایا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق شدید زخمی افراد کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :