مریم نواز کے سمدھی کے گھر پر روکنے کے واقعے کو بڑھا کر پیش کیا گیا، گورنر سندھ

رش کے سبب گیٹ پر کھڑا ہونا پڑاتاہم فون کرنے کے بعد دروازہ کھول دیا گیا تھا، محمدزبیر

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:10

مریم نواز کے سمدھی کے گھر پر روکنے کے واقعے کو بڑھا کر پیش کیا گیا، گورنر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیرنے کہاہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں مریم نواز کے سمدھی کے گھر کے باہر ہونے والا واقعہ کچھ بھی نہیں ہے لیکن میڈیا کے سامنے کہانی کچھ کی کچھ بن گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کویہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ میری غلطی یہ تھی کہ میں وہاں پروٹوکول کے ساتھ نہیں گیا، ہر جگہ پروٹوکول کے ہمراہ جانا پسند نہیں جبکہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والا واقعہ کچھ بھی نہیں ہے تاہم میڈیا کے سامنے کہانی کچھ کی کچھ بن گئی۔

مریم نواز کے سمدھی چوہدری منیر کے گھر رش کے سبب گیٹ پر کھڑا ہونا پڑا تاہم فون کرنے کے بعد دروازہ کھول دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ محمد زبیر اسلام آباد میں مریم نواز کے سمدھی چوہدری منیر کے گھر ان سے ملاقات کے لیے پہنچے تو ان کے چوکیدار نے اندر داخلے کی اجازت نہ دی جس پر وہ باہر انتظار کرتے رہے مگر کافی دیر انتظار کے بعد وہ روٹھ کر واپس چلے گئے تاہم بعد میں انہیں اندر بلا لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :