صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین حمیدہ وحید الدین نے انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی ہسپتال میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کر دیا
جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:05
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ ڈے کیئر سنٹر صوبہ بھر میں قائم کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے زرعی سطح پر ملازمت پیشہ خواتین کے تحفظ کیلئے ہراسمنٹ کمیٹی بھی بنا رکھی ہے جبکہ سرکاری ملازمتوںمیں خواتین کیلئے 15فیصد کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ جو بھی اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کی جائے اس میں خواتین کی 33فیصد نمائندگی ہونی چاہیے۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت صرف خواتین ہی نہیں بلکہ ملک کے ہر شہری کو خوشحال دیکھنا چاہتی ہے جس کیلئے ہر سطح پر مناسب اقدامات کئے جار ہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے ڈے کیئر سنٹر کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے خواجہ اسلام چیئر مین انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی ڈاکٹر شجاع طاہر ،انچارج ڈے کیئر اور طالبات بھی موجود تھیں۔بعد ازاں صوبائی وزیر وحیدہ حمید الدین نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی بر ائے خواتین مدینہ ٹائون کا بھی دورہ کیا اور یونیورسٹی میں پہلے سے قائم ڈے کیئر سنٹر جو کہ حال ہی میں 11لاکھ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کیا گیا ہے کا بھی افتتاح کیا۔صوبائی وزیر نے فیصل آباد ایوان صنعت و تجارت کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر انہوںنے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل فیز II کے زیر اہتمام ڈومیسٹک ورکرز ٹریننگ پروگرام کے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
-
صدر زرداری کے ویڑن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ مری
-
آصف زرداری، نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، نیب سے رپورٹ طلب
-
فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بری
-
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.