پنجاب میں لیچی کی سالانہ پیداوار1644 ٹن ہے،زرعی ماہرین

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:05

راولپنڈی۔ 20اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ پاکستان میں لیچی کی کاشت صرف صوبہ پنجاب میں تقریباً 274 ہیکٹرز رقبہ پر محیط ہے جس سے سالانہ تقریباً 1644 ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے۔زرعی ماہرین نے کہاکہ باغباں حضرات لیچی کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ کرکے خطیر منافع حاصل کر سکتے ہیں ۔ لیچی کا درخت گھنا، اونچائی 18 سے 25 فٹ، پتے گہرے سبز رنگ کے اور شاخیں زمین کی طرف جھکی ہوئی ہوتی ہیں۔

پھلدار درخت بہت ہی دلکش نظارہ پیش کرتا ہے۔ طبی لحاظ سے لیچی کا مزاج سرد ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

لیچی عمدہ اور صحت بخش پھل ہے۔ لیچی میں کیلشیم، پوٹاشیم، میگنیشیم اور حیاتین پائے جاتے ہیں۔ لیچی پیاس بجھاتی ہے اور جگر کے بیشتر امراض میں مفید ہے۔ لیچی کا پھل ہڈیوں کے بھربھرے پن کی بیماری کے لیے بھی موثر ہے۔ لیچی کی کاشت کے لیے گرم مرطوب آب و ہوا نہایت موزوں ہے۔ لیچی کے باغات ان علاقوں میں آسانی سے لگائے جا سکتے ہیں جہاں موسم گرما اور موسم سرما کے درجہ حرارت میں واضع فرق ہو۔ سردیوں میں کچھ دیر کے لیے درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ہونا چاہیے جس سے پودے کی بڑھوتری رک جاتی ہے اور پھول بننے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔ موسم سرما کی بارشیں لیچی کے لیے مفید ہیں۔

متعلقہ عنوان :