سالوں سے کوٹلی کے وسائل پربراجمان نا لائق شخص کے گھر کی سڑک ہم بنا رہے ہیں‘یوسف ملک

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:01

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)آزادکشمیر کے رہنما،سابق اُمیدوار اسمبلی یوسف ملک نے ایوان صحافت کوٹلی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 30سالوں سے کوٹلی کے وسائل پربراجمان نا لائق شخص کے گھر کی سڑک ہم بنا رہے ہیں، کوئی سوچ والا ہوتا تو شرم سے پانی پانی ہوجاتا۔الیکشن میں عوام سے جو وعدے کیے انھیں پورا کیا جارہا ہے،جلد ہی تتہ پانی کو تحصیل کا درجہ دلا کر اہل کوٹلی کے ووٹ دینے کا حق ادا کردونگا۔

بلدیاتی الیکشن کے لیے ہمارے کارکنوں کی تیاری مکمل ہے، اللہ پاک کی کرم نوازی سے 6یونین کونسل اور20بلدیاتی وارڈوں سے مسلم لیگ(ن) سویپ کرے گی۔عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے کسی چور کے شور مچانے سے حقیقت نہیں بدل جاتی، ذوالفقار ملک خدمت خلق کو شعار بنائے ہوئے ہیں اگر اُن کی نیکیاں کسی بدبخت کے دل کا سکون غارت کر رہی ہیں تو اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں، جلنے والے اپنا منہ ہی کالا کر رہے ہیں ہمیں اُن کے طرز عمل سے آج فرق پڑا ہے نہ کل پڑے گا۔

(جاری ہے)

حلقہ کوٹلی میں مسلم لیگ(ن)کا لبادہ اوڑھ کر جن لوگوں نے پیٹھ پیچھے وار کرکے جماعت کونقصان پہنچایا،دُنیا دیکھ رہی ہے کہ وہ آج رُسوا ہو رہے ہیں اور کل بھی اُن کا یہی حشر ہوگا۔ کوٹلی والے ایماندار اور با کردارانتظامی آفیسران کی تعیناتی پر وزیراعظم آزادکشمیر کے مشکور ہیں،ہم میرٹ کے مطابق کام کرنے پر ڈی سی کوٹلی اور ایس ایس پی کوٹلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ کوٹلی میں منشیات فروشوں اور دونمبرگاڑیوں کے ڈیلروں کی بھرمار ہے،جب بھی کسی جرائم پیشہ شخص یا گروپ کے گرد گھیرا تنگ ہوتا ہے وہ پولیس کے خلاف ہو جاتا ہے اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ پولیس اپنا کام کرنا چھوڑ دے۔ اہل کوٹلی منشیاتیوں کے سخت خلاف ہیں، ایس ایس پی کوٹلی کو اپنی ٹیم کے ذریعے ایسے لعنتی کرداروں کو قانون کے شکنجے میں لانے کا عمل جاری رکھنا چاہیے ،ہم چوہدری ذوالقرنین کوہر جائز کارروائی پر پولیس کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنی اخلاقی حمائت کا یقین دلاتے ہیں۔

لیگی رہنماکا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کے دورہ کوٹلی کے دوران یونین کونسل رولی سے اہم سیاسی شخصیات مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کرکے ہمارے موقف کی تائید کریں گی کہ مسلم لیگ(ن) سے بہتر کوئی جماعت نہیں اور ملک نواز سے نکما کوئی شخص نہیں۔ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ لیگی کارکنان ہمارے سروں کی پگ ہیں ، کوٹلی کا ہر کارکن قابل رشک اورقابل احترام ہے۔

ہم نے راج محل سے ملک الیاس اور نوشاد ملک جیسے ہیرے کارکنوں کو عوامی خدمت کا موقع دیکر علاقہ راج محل کی حیثیت کو تسلیم کیا ہے، کارکنان تھوڑا انتظار اور کریں راجہ فاروق حیدر کی سربراہی میں راج محل کے تاریخی علاقے کی تقدیر بدل کر رکھ دینگے۔ اُنھوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو عناصر ہم پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں اُن کا اپنا دامن داغدار ہے میں اُن کے لیے ہدائت اور صبر کی دعا ہی کرسکتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :