وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے سرداربابر خان اورسردارعاشق کے گھرجاکران کے والدمحترم کی وفات پراظہار تعزیت کیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:00

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء)آزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے گزشتہ روزکریلہ کادور کیااپنے دورہ کے دوران وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے سرداربابر خان اورسردارعاشق کے گھرجاکران کے والدمحترم کی وفات پرگہرے رنج وغم کااظہارکیا۔

(جاری ہے)

وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے سردارافتخارایڈووکیٹ کے گھران کی والدہ کی وفات پرفاتحہ خوانی کی بعدازاںوزیرمال نے سرداروحدت کریلوی اورحافظ شعیب کے گھران کی نانی کی وفات پرتعزیت کی اورسوگواران سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔اس موقع پرسردارشہزادصادق ایڈووکیٹ ودیگربھی ان کے ہمراہ تھے۔