(ن)لیگ حکومت نے صحت کے شعبے کو ستیا ناس کر دیا ہے ‘ عزیز الرحمن چن

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ (ن)لیگ حکومت نے صحت کے شعبے کو ستیا ناس کر دیا ہے یکے بعد دیگرے سرکاری ہسپتالوں کے باہر بچوں کی پیدائش شعبہ صحت میں پنجاب حکومت کی ناقص پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گنگا رام ہسپتال کے ایم ایس کے دفتر کے باہر بچہ کی پیدائش پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں کوئی ادارہ ٹھیک سے کانہیں کر رہا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات تک کی نجکاری جیسی مضر پالیسی اختیار کر رکھی ہے انہو ں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے حکومتی دعوے ڈھکوسلے ہیں موجودہ دورِ حکومت میں پاکستان کی اکثریتی عوام عدم مساوات اور بد تر معاشی مشکلات کا شکار ہو گئی ہے اٴْن کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی ناقص پالیسیاں عوام کے لئے وبال جان بن چکی ہیں۔ پوری دنیا میں ترقی کا معیار تعلیم کو سمجھا جاتا ہے لیکن مسلم لیگ ن کی ساری ترقی سڑکوں اور پلوں میں اٹکی ہوئی ہے۔ تعلیم اور صحت کے شعبے کی زبوں حالی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

متعلقہ عنوان :