پنجاب کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کیخلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق پنجاب کواپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے لگ بھگ ڈیڑھ ارب روپے مالیت کے ہسپتال قبرستان، سروس ایریا، سٹاف ایریا اور پارکنگ سمیت دیگر بنیادی ضروریات ہی ہڑپ کر لیں سوسائٹی کے منظور شدہ پلان میں سنگین نوعیت کی خلاف ورزیاں جبکہ جعلی نقشے کی بنیاد پر لوٹ کھسوٹ کا بازار بھی گرم ہے۔

دو دہائیوں سے برسرِاقتدار ٹولے نے پہلے قونین کی دھجیاں اراتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی کی بندر بانٹ کی اور بعد میں کینٹ بورڈ عملے ک ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر دستاویزات بھی جاری کر دیں۔