ڈپٹی کمشنر کا مسجد افغاناں سے دربار بابا کر م شاہ تک پارک کے قیام کا جائزہ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:52

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے دریائے جہلم پرزیر تعمیر بندکا دورہ کیا اور بند پر مسجد افغاناں سے دربار بابا کرم شاہ تک دریا کے کنارے پر عوامی پارک کے قیام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اقبال حسین نے کہا کہ پارک کیلئے 200سے 250کنال کارقبہ دستیاب ہو گا اور پارک کی چوڑائی مختلف مقامات پر 80سے 110فٹ تک ہوگی جس میں جوگنگ ٹریک بھی بنایا جا ئیگا۔

(جاری ہے)

دریائے جہلم کے کنار ے وہ جگہ جہاںگندگی کے ڈھیر ہوتے تھے اور انتظامیہ اسی جگہ کو پودوں اور پھولوں سے سجانے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ پارک کا قیام ایک سال کے عرصہ میں عمل میں لایا جائیگا اور یہاں جہلم کے عوام کو تفریحی سہولیات کے ساتھ ساتھ دریا کے خوبصورت نظاروں سے بھی محظوظ ہونے کا موقع ملے گا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر آفاق وزیر اور دیگر متعلقہ حکام کے علاوہ شہریوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔