روات میں بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بن گے ہیں

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:52

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) روات میں بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے ٹریفک کے شدید مسائل پیدا ہورہے ہیں،پولیس اور موٹر وے اہلکار روڈ پر ہونے کے باوجود ٹریفک کی بدنظمی اور حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں، موٹروے اہلکاروں کی موجودگی میںمسافر گاڑیاں روڈ کے درمیان ہی کھڑی کر دی جاتی ہیں جس کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بن گے ہیں جن میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی بھی ہوچکے ہیں پنڈی اور لاہور دونوں اطراف میں مسافر بسیں،اور ہائی ایس گاڑیوں کے ڈرائیورز کا جہاں دل چاہتا ہے گاڑی روک لیتے ہیں اورسروس روڈ بلاک کر دیتے ہیں جس سے آنے اور جانے والی گاڑیوں کو راستہ نہیں ملتا،اگر کوئی بات کرے تو نوبت لڑائی جھگڑے تک آ جاتی ہے جبکہ موٹر وے اہلکار تھوڑی تھوڑی دیر بعد چکر لگا کر نکل جاتے ہیں عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ روات بس اسٹاپ پر مستقل موٹر وے اہلکار تعینات کیا جائے تاکہ روڈ کو بلاک نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :