اوپن یونیورسٹی میں ترسیل کتب کا عمل جاری ،

میٹرک کے 40ہزار اور ایف اے پروگرام کے 50ہزار طلبہ کو کتب ارسال

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2017ء کے میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخل 7۔لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات کو درسی کتابوں کی ترسیل کاعمل جاری ہے۔ اب تک میٹرک کے 40۔ہزارجبکہ ایف اے پروگرام کے 50۔ہزار طلبہ و طالبات کو درسی کتب ارسال کی جاچکی ہیں۔ اتنے زیادہ طلبہ کوکتابوں کی بروقت ترسیل ایک بڑا چیلنج تھا۔

میلنگ سیکیشن کے انچارج کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٴْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کتابوں کی ترسیل کے عمل کو کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کے لئے ٹائم فریم دیا ہے تاکہ طلبہ و طالبات کو پڑھنے اور سمجھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ وقت مل سکے۔ شعبہ میلنگ نے مقررہ شیڈول کے مطابق ارسال کتب کے عمل کی تکمیل کے لئے پاکستان پوسٹ آفس کے تعاون سے ترسیل کتب کے کام کو تیز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے میلنگ آفس کے ملازمین روزآنہ کی بنیاد پر ہزاروں طلبہ کے لئے کتابوں کے پیکٹ تیار کرتے ہیں جبکہ پوسٹ آفس کے ملازمین ان پیکٹوں کی چھان بین کرکے ان کو ضلع وار ترتیب دے کر 36۔گھنٹوں کے اندر اندر ڈیلیوری کو یقینی بناتے ہیں۔ شعبہ ترسیل کتب کے انچارج کے مطابق میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے کتب کی ترسیل کی تکمیل کے بعد بتدریج بی اے ٴْ ٹیچر ٹریننگ پروگرامز اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں داخل طلبہ و طالبات کو درسی کتابیں بھجوانے کا کام شروع کیاجائے گا۔