مشال خان قتل کیس،

گرفتار25 ملزمان کی ضمانت درخواستوں پر فیصلہ 23 اکتوبر کو سنایا جائے گا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:47

مشال خان قتل کیس،
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) طالب علم مشال خان قتل کیس میںگرفتار پچیس ملزمان کی دائر ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ 23 اکتوبر تک ملتوی گواہوں انیس ستمبر کو ہونے والی سماعت کے دوران گرفتار ستاون ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی گزشتہ روز ابیٹ آباد ہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج فضل سبحان خان نے گرفتار پچیس ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے فیصلہ تیئس اکتوبرکو سنانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں ملزمان کے وکلاء نے ضمانتوں کے لیے درخواستیں دائر رکر رکھی تھیں جس پر فیصلہ بیس اکتوبر تک محفوظ کیا گیا تھا تاہم جمعہ کے روز ملزمان کے وکلاء دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے جہاں معزز جج فضل سبحان خان نے 23اکتوبر تک فیصلہ سنانے کے احکامات جاری کیے ہیں واضح رہے کہ مثال خان قتل کیس میں ایف آئی آ رمیں نامزد چا ر ملزمان تاحال مفرور ہیں نویں سماعت کے ہونے تک 37گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں جن میں سرکاری گواہ بھی شامل ہیں مزید شہادتوں گواہوں کا سلسلہ بھی جاری ہے سنٹرل جیل ہری پور میں ٹرائل کورٹ روم میں سماعتیں بھی جاری ہیں اگلی سماعت پچیس اکتوبر تک ملتوی ہے دوران سماعت جیل کے اندر بھی سیکورٹی کو سخت کر دیاجاتا ہے جیل اہلکاروں کی اضافی نفری کو جیل ٹرائل کور ٹ روم کے پاس تعینات کیا جاتا ہے سما عت کے دوران مشال خان کے والد اقبال لالہ ان کے ہمراہ دو سرکاری وکیل بھی ہر سماعت پر باقائدگی سے پیش ہو رہے ہیں مشال خان قتل کیس کی سنٹرل جیل میں سماعت کے دوران قیدیوں کی ملاقات پر پابندی بھی عائد ہے پولیس سمیت دیگر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری کو بھی سماعت ختم ہونے تک الرٹ رکھا جاتا ہے جیل کی طرف آنے والے داخلی وخارجی راستوں کو رکاوٹیں کھڑی کرکے مکمل بند ہے واضح رہے کہ عبدا لولی خان مردان یونیورسٹی میں شعبہ صحافت کے طالب علم مشال خان کو توہین مذہب کے الزام پر قتل کر دیا گیاتھا گزشتہ ہری پور سنترل جیل میں سماعت کے بعد ملزمان کے مردان کے وکیل زائد خان پشاور کے فضل خان نے الزام عائد کیا تھا کہ گواہوں پر دبائو ڈالا جا رہا ہے معاملہ جلد ہائی کورٹ میں لے کر جائیں گیں وکیل استغاثہ فضل خان ایڈوکیٹ نے کہا تھا کہ زیادتی برادشت نہیں کریں گیں عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے

متعلقہ عنوان :