ریکارڈ ٹمپرنگ کیس،ظفر حجازی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:47

ریکارڈ ٹمپرنگ کیس،ظفر حجازی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، سماعت 27 اکتوبر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ،کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی اسپیشل جج ارم نیازی کی عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے پراسیکیوٹر عدالت میں پیش نہ ہوئے جس کے باعث ظفر حجازی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی اور عدالت نے کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ظفر حجازی نے 249 اے کے تحت بریت کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے تاہم بریت کی درخواست پر بھی بحث نہ ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :