متحدہ عرب امارات، بینک سے 635 ملین درہم نکلوانے والے 33 جعلساز گرفتار

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:47

ابوظبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) متحدہ عرب امارات کے ایک بینک سے 635ملین درہم نکالنے والے 33جعلساز گرفتار کر لئے گئے۔سعودی اخبار کے مطابق ان افرادکاکا تعلق بھارت ، امریکا ، روس اور کینیڈا سے ہے۔ اسے متحدہ عرب امارات میں ریکارڈ پر آنے والی جعلسازی کی سب سے بڑی واردات کے طو رپر لیا جا رہاہے۔ ابوظہبی میں فوجداری کی عدالت نے مقدمے کی سماعت شروع کر دی۔

25ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ 4امارات سے فرار ہو جانے کے باعث پیش نہیں ہوئے۔ چار کی نمائندگی وکلا ء نے کی۔ ملزمان کے دفاع کیلئے 9وکیل پیش کئے۔ جج کے استفسار پر تمام ملزمان نے الزام قبول کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ انہو ںنے مقدمے کا فیصلہ ہونے تک ضمانت پر رہائی کا مطالبہ کیا تو عدالت نے اسے مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

ملزم نمبر 9اور 10کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ اس کے موکل نے اپنے اکائونٹ میں 50ملین درہم جمع کرائے ہوئے ہیں اور ساری رقم کھاتے میں موجود ہے۔

اس نے اپنے کھاتے سے ایک درہم بھی نہیں نکایا۔ وکیل نے کہا کہ اس کے موکل کے موبائل پر 50ملین درہم جمع ہونے کا ایس ایم ایس جیسے ہی آیا تھا اس نے فوراً ہی بینک سے رجوع کیا تھا جس پر بینک نے یہ کہہ کر معاملہ رفع دفع کر دیا تھا کہ اسے نہیں معلوم کہ یہ رقم کہاں سے آئی ہے۔ عدالت نے سماعت کی اگلی تاریخ 14نومبر مقرر کر دی۔

متعلقہ عنوان :