جدہ میں جعلی اقامے بنانے والا ایشیائی گرفتار

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:47

جدہ میں جعلی اقامے بنانے والا ایشیائی گرفتار
جدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) مکہ پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ جدہ میں پولیس کے خفیہ دستے نے جعلی اقامے تیار کرنے کے شبے میں ایشیائی گروہوکوگرفتار کرلیا۔سعودی اخبار کے مطابق یہ گروہو پولیس کو اپنے سامنے دیکھ کر پریشان ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

فوری طور پر پولیس نے ناکہ بندی کرکے اسے گرفتارکرلیا۔ تفتیش پر اس کے قبضے سے 3 جعلی اقامے برآمد ہوئے۔ پوچھ گچھ پر اس نے اقرار کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے ہموطنوں کی مدد سے جعلی اقامے بنائے تھے۔ رہائش کی تلاشی لی گئی تو وہاںسے تمام آلات برآمد کرکے ضبط کرلئے گئے۔ ایشیائی کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :