حکمرانوں نے دنیا کے مہنگے ترین آٹھ ارب روپے کے یورہ بونڈ خرید لئے جن کا ٹیکس بھی عوام ادا کرے گی،رؤف کلاسرا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:24

حکمرانوں نے دنیا کے مہنگے ترین آٹھ ارب روپے کے یورہ بونڈ خرید لئے جن ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اکتوبر2017ء):کالم نگار رؤف کلاسرا نے اپنے حالیہ کالم میں واضح کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حکمران کو ملک چلانے میں دلچسپی نہیں ہے حکمرانوں نے آٹھ ارب روپے پاکستان سے نیو یارک بھیج کر دنیا کی تاریخ کے مہنگے ترین یورہ بونڈ خریدے جن کا چالیس ارب روپے سے زاہد کا سود پاکستانی عوام نے ادا کرنا ہے تو پھر پاکستانی عوام کو اندازہ ہو جا نا چاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے کالم میں لکھا کہ پاکستان نے چار سالوں میں 200ارب روپے کا ٹیکس دیا ۔تمام مولوی جنت کی حوروں کے بارے میں گہرے علم کی وجہ سے جانے جاتے ہیں لیکن احسان مولوی نے 32ہزار افراد سے 25ارب روپے لوٹ لئے اور جس پنڈی کے ڈی آئی جی نے اس مولوی کو پکڑا اس نے 45کروڑروپے کی پلی بارگین کر کے مولوی کو چھوڑ دیا،کوئی بھی ملک کو ایسے نہیں لوٹتا جیسے لوٹا جا رہا ہے