اراضی ریکارڈ سنٹر پر عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے تحصیل سطح پر سٹیلائٹ سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:32

چیچہ وطنی۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیا ت تارڑ نے اراضی ریکارڈ سنٹر پر عوام کو در پیش مشکلات اور شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈویژن کی ہر تحصیل میں سٹیلائٹ سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ان سنٹرز کے قیام سے نہ صرف عوام کی شکایات کم ہونگی بلکہ ان کو سروسز کی فوری فراہمی بھی ممکن ہو گی،انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ریونیو افسران کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ایڈیشنل کمشنر میاں جمیل احمد اور اے سی ریونیو اشفاق الرحمن کے علاوہ تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی ،انہو ںنے کہا کہ دسمبر تک ڈویژن کی ہر تحصیل میں 3،3سٹیلائٹ سنٹرز قائم کر دیئے جائیں گے تا کہ دیہی عوام کو ان کی زمینوں سے متعلق معاملات میں آسانی ہو،انہوں نے ریونیوافسران پر زور دیا کہ ان اراضی سنٹرز کا ریگولر دورہ کر کے ان کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیتے رہیں تا کہ سروسز کی فراہمی بہتر بنائی جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :