مو لا نا لدھیانوی، مسرور نواز جھنگوی، معاویہ اعظم طارق کا انجینئرمحمدطاہرمحمودکی ہمشیرہ کی وفات پراظہار افسوس

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:32

فیصل آباد۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء)اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات انجینئرمحمدطاہرمحمودکی ہمشیرہ کی وفات پرمرکزی سرپرست اعلیٰ علامہ الحاج محمداحمدلدھیانوی،جمعیت علماء اسلام پنجاب کے پارلیمانی سیکرٹری صاحبزادہ مولانامحمدمسرورنوازجھنگوی،صدرعلامہ حاجی اور نگزیب فاروقی،جنرل سیکرٹری مولاناخادم حسین ڈھلوں،مولانامحمدآصف معاویہ سیال،مولانامحمدمعاویہ اعظم طارق و دیگرنے گہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے مرحومہ کیلئے مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعاکی ہے اور لواحقین سے اظہار افسوس بھی کیا ہے۔