قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون،528ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:32

فیصل آباد۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر ضلعی محکمہ مال نے قبضہ مافیا کے خلاف ۱ٓپریشن کریک ڈائون تیز کردیا ہے اور اب تک 528ایکڑ چارمرلہ سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرالی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیصل ۱ٓباد محمدشاہد نے بتایا کہ سرکاری زمینوں کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کیلئے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو متحرک کیاگیا ہے اور واگزار کرائی گئی اراضی کی حفاظت کوبھی یقینی بنایا جارہا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ تحصیل سٹی میں 46ایکڑ،6کنال اور 6مرلہ زمین صدر میں 94ایکڑ 4کنال اور 14مرلہ،چک جھمرہ 17ایکڑ،3کنال 12مرلہ،جڑانوالہ میں 134ایکڑ،3کنال،10مرلہ،سمندری میں 27ایکڑ،3کنال،12مرلہ اور تحصیل تاندلیانوالہ میں 207ایکڑ 2کنال اور10مرلہ سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرائی جاچکی ہے۔