پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:01

پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن اپنے عہدے سے مستعفی ..
لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء ):پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن مستعفی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ندیم افضل چن کو انکے بھائی وسیم افضل چن کی تحریک انصاف میں شرکت پر پارٹی رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کر پڑ رہا تھا جس پر دلبرداشتہ ہو کر ندیم افضل چن مستعفی ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے مستعفی ہونے پر ندیم افضل چن کو لاہور طلب کر لیا ہے جہاں وہ ندیم افضل چن کو استعفیٰ واپس لینے پر راضی کریں گے۔