ملک کی ترقی اسلامی نظام کے نفاذ میں مضمر ہے، سعید الرحمان

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:32

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ضلع کونسل پشاور میں سیرت کمیٹی کے چیئرمین و پاکستان راہ حق پارٹی کے رہنما الحاج سعید الرحمان صافی نے صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان کی جانب سے خلفائے راشدین کی شہادت کے ایام پر عام تعطیل کو یقینی بنانے کی یقین دہانی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلفائے راشدین کے یوم شہادت کے موقع پر عام تعطیل سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ دن سرکاری طور پر منانے سے عوام خلفائے راشدین کی زندگی اور کارناموں سے روشناس ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مملکت خداداد میں اسلامی نظام اور اس پر عملدرآمد یقینی نہیں ہوگا اس وقت تک ملک ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا امت مسلمہ کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ وہ حضورﷺاور خلفائے راشدین کی حیات پاک کی پیروی کرے اور ان کے احکامات کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالیں۔