ہماری توقعات نئی نسل سے وابستہ ہیں، خالد مسعودخان

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:28

ملتان۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء)نامور شاعر ،کالم نگاراورچیئرمین بورڈ آف گورنرملتان الیکٹرک پاور کمپنی( میپکو) خالدمسعود خان نے کہا ہے کہ جمہوری شہری تعلیم کافروغ بہت ضروری ہے، ہماری توقعات نئی نسل سے وابستہ ہیں، سینیٹ کی قرارداد جس میں جمہوری شہری تعلیم کو نصاب کا حصہ بنانے کامطالبہ کیاگیا ہے بہت اہمیت کی حامل ہے، اگر اس پر عملدرآمد ہواور نئی نسل کو ان کے حقوق وفرائض اور اداروںکی حدودوقیود کے بارے میں بتایا جائے تو اس کے نتیجے میں یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ مستقبل میں جمہوریت مستحکم ہوگی۔