دھاگے کی فیکٹر ی میں آگ بھڑک اٹھی،لاکھوں روپے کا دھاگہ جل کر خاکستر

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:28

ملتان۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء)انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں دھاگا بنانے والی مل میں آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو1122ذرائع کے مطابق انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع دھاگے کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے مالیت کادھاگہ جل کر خاکسترہوگیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اور فائر بریگیڈکے فائر فائٹرز موقع پر پہنچے ۔ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیاگیا۔تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔