ہیڈ نوبہار سے نامعلوم شخص کی دوروز پرانی لاش برآمد

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:28

ہیڈ نوبہار سے نامعلوم شخص کی دوروز پرانی لاش برآمد
ملتان۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء)وہاڑی روڈپرواقع ہیڈ نوبہار نہر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ریسکیو1122ذرائع کے مطابق شہریوں نے جمعہ کے روز علی الصبح اطلاع دی کہ ہیڈ نوبہار نہر میں ایک نامعلوم شخص کی لاش دکھائی دے رہی ہے جس پر ریسکیو1122اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر اسے نہر سے باہر نکالا۔

(جاری ہے)

لاش دودن پرانی بتائی جاتی ہے اور تاحال اس کی شناخت بھی نہیں ہوسکی۔پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے لاش قبضے میں لیکر نشترہسپتال کے سردخانے میں منتقل کردی ہے۔