چین کے دو کرکٹرز پی ایس ایل تھری کیلئے پشاور زلمی اسکواڈ کے ہمراہ ہوں گے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:28

لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) چین کے دو کرکٹرز پی ایس ایل تھری کے لیے پشاور زلمی اسکواڈ کے ہمراہ ہوں گے، پاکستان سپر لیگ چیمپئینز پشاور زلمی نے چین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل تھری کے لیے اسکواڈ کے ہمراہ رکھنے کا اعلان کیا ہے،پشاور زلمی کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے میں اس حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چین کے سابق سفیر چن زیانگ زنگ , چین کرکٹ ٹیم کے کوچ یی تیان , چین کے کرکٹرز جیان لی اور یوفی زانگ نے خصوصی شرکت کی جن کا پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پرتپاک مقدم کیا ،چیئرمین پشاور زلمی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ان کی ٹٰیم اور کوچز چین میں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی.پہلے قدم کے طور پر چین کے دو انٹرنیشنل کرکٹرز کو پی ایس تھری کے لیے پشاور زلمی کے اسکواڈ کے ہمراہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو پاکستان کے اسٹار کرکٹرز سے کرکٹ کے جوہر سیکھیں گے ،اس کے علاوہ چین کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر دیگر پروگرامز پر بھی کام کیا جائیگا جس میں درج زیل پروگرام شامل ہوں گے ،چین میں کرکٹ سیمینار جس میں پشاور زلمی کے کوچز لیکچرز دیں گے،گلوبل زلمی اور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ ٹیموںکے نوجوان کھلاڑیوں کا چین کا دورہ اور چین کی ٹیموں کے ساتھ فرینڈلی میچز ،چینی کرکٹرز کو پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کرکٹرز کے ساتھ سیکھنے اور وقت گزارنے کا موقع، پشاور زلمی اور چین کرکٹ ایسوسی ایشن مستقبل میں ایم ا و یو سائن کرکے باہمی دوستی اور اشتراک کے جذبے کو مزید پروان چڑھائیں گے،پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عظیم دوست ملک چین کے ساتھ کھیلوں کے روابط سے دونوں ملکوں کے عوام مزید قریب آئیں گے،اور کرکٹ کا کھیل اور پشاور زلمی اپنا کردار ادا کرنے پر خوشی محسوس کررہے ہیں .

چین کے سابق سفیر چن زیانگ زنگ نے کہا کہ پشاور زلمی کا گوبل ویژن اور چین میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اقدامات قابل ستائش ہیں .چینی کوچ تیی تیان نے کہا کہ پی ایس ایل جیسے بڑے ٹورنامنٹ سے ان کے کرکٹرز کو سیکھنے کا بھرپور موقع ملے گا ،چینی کرکٹرز جیان لی اور یوفی زانگ نے کہا کہ وہ پشاور زلمی کے ساتھ رہنے کے اعلان پربہت پرجوش ہیں اور پی ایس ایل چیمپین ٹیم سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا .تقریب میں معزز مہمانوں کو پشاور زلمی کی شرٹس بھی پیش کی گئیں .اس موقع پر چین کے کوچ راشدخان پشاور زلمی کے کوچ محمد اکرم , شاہ فیصل آفریدی اور شاہ خالد آفریدی بھی موجود تھے �

(جاری ہے)