ٹینکرز ایسوسی ایشن کا پنجاب میں کل سے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل روکنے کا اعلان

و تیل بھر نے کی لسٹ میں پنجاب کی گاڑیاں شامل نہیں ہونگی ،رہنماایسو سی ایشن

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) آئل پاکستان ٹینکرز ایسوسی ایشن نے سیلز ٹیکس کے خلاف پنجاب میں کل سے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل روکنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے پنجاب کے لیے تیل کی ترسیل روکنے کافیصلہ کرلیا جس کے باعث پنجاب میں پٹرول کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

(جاری ہے)

رہنما ایسوسی ایشن کے مطابق تیل بھرنے کی لسٹ میں پنجاب کی گاڑیاں شامل نہیں ہوں گی، جب کہ سیکریٹری جنرل کنٹریکٹرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب کے لیے آئل ٹینکرز کی روانگی(آج)سے بند ہوجائے گی۔چیئر مین ٹینکرزایسو سی ایشن یوسف شہوائی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے دیگر صوبوں کی طرح سیلز ٹیکس موخر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا اور نہ ہی ہڑتال میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا لہذا آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کے ایک دھڑے نے پیرسے ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :