سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسافر سے ایک کلو 800گرام ہیروئن برآمد

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:15

سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسافر سے ایک کلو 800گرام ہیروئن برآمد
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر دبئی جانے والے مسافر سے ایک کلو 800گرام ہیروئن برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے ضلع نارووال کا رہائشی آصف بٹ جو کہ نجی ائیر لائن کی فلائٹ نمبر FZ338سے دبئی جارہا تھا کہ دوران چیکنگ اینٹی ناز کوٹکس نے سامان میں چھپی ہوئی کروڑوں روپے مالیت کی ایک کلو 800گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی ہے۔ اورملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلو م مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :