Live Updates

تحریک انصاف کا پی پی پی اورن لیگ کی فارن فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن سے رجوع

دونوں کے اکا ئو نٹس کی جانچ پڑتال کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:15

تحریک انصاف کا پی پی پی اورن لیگ کی فارن فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) پر فارن فنڈنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے اکا ئو نٹس کی جانچ پڑتال کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ(ن)کے اکا ئو نٹس کی جانچ پڑتال کیلئیالیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے، پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب اورفیصل ایڈوکیٹ نے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن میں درخواست نے جمع کرائی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کو فارن فنڈنگ ہو رہی ہے ،دونوں پارٹیوں کی جمع کرائی گئی تمام اکا ئو نٹ تفصیلات میں سقم موجود ہیں،لہذا الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چھپائی گئی تفصیلات کی جانچ پڑتال کرانے کا حکم دے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے خود تحریک انصاف کے پارٹی اکانٹس کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کررکھا ہے،اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے حکم تک اکانٹس کی تفصیلات درخواست گزار کو بھی فراہم نہیں کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات