مسلم لیگ ن میں دھڑے بندی ،پنجاب اسمبلی میں فاورڈ بلاک بنانے کےلیے ایم پی اے شوکت لالیکا کی رہائشگاہ پر اجلاس

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 20 اکتوبر 2017 14:50

مسلم لیگ ن میں دھڑے بندی ،پنجاب اسمبلی میں فاورڈ بلاک بنانے کےلیے ایم ..
لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء ) :مسلم لیگ ن میں دھڑے بندی سامنے آنے لگی ،پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کا فاورڈ بلاک بنانے کے لیے ایم پی اے شوکت لالیکا کی رہائش گاہ پر اجلاس منعقد کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کا فاورڈ بلاک بنانے کے لیے ایم پی اے شوکت لالیکا کی رہائشگاہ پر اجلاس منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 2صوبائی وزرا ، ایک پارلیمانی سیکرٹری سمیت درجنوں اراکین اسمبلی نے اجلاس میں شرکت کی ۔

اجلاس میں نواز شریفاور مریم نواز کی جارحابہ پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ،اجلاس میں شامل افراد کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے جارحانہ بیانات جمہوریت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں ۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ شہباز شریف کو پارٹی کی قیادت سنبھال لینی چاہیے۔