لوبیا کی کا شت گرم آب و ہو ا میں کامیاب رہتی ہے ،زرعی ماہرین

جمعہ 20 اکتوبر 2017 14:42

سلانوالی۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء)زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ لوبیا ایسی سبزی ہے جس میں لحمیاتی ما د ہ کافی مقدار میں پایاجا تا ہے، لوبیا کی کا شت متعدل گرم آب و ہو ا میں کامیاب رہتی ہے ،پنجاب کے آبپاش علاقوں میں لوبیاکی نئی اقسام کو دوموسموںمیں کامیابی سے کاشت کیاجاسکتا ہے ،موسم بہار میں اس کی کا شت کا بہترین وقت فرور ی کے آخرتک ہے ،فرور ی میں کاشت شد ہ فصل مئی کے شروع میں اوردال کیلئے مئی کے آخرمیں تیارہوجاتی ہے، لوبیا کی کاشت ہر طرح کی ز مین میں کی جاسکتی ہے لیکن ا چھی پیداوار کے حصول کیلئے زرخیز میرازمین جس میں پانی کے نکا س کا خاطرخوا ہ انتظا م ہو موزوں رہتی ہے ،زمین کو مناسب وتر میں 2 سے 3مرتبہ ہل چلا کر ہموارکر لیں اورآبپاشی کر کے روانی کرد یں ،مناسب و تر میںکھادڈال کردو با ر ہ ہل چلائیں اورسہاگہ دے دیں، لوبیا کی موٹے بیج والی اقسام کا 14سے 15گرام بیج فی ایکڑ اورچھوٹے بیج والی اقسام کا 10سے 12کلوگرام فی ایکڑ استعمال کریں۔