حکمران ملک کو ڈیفا لٹر کر نے کی پا لیسی پر گامزن ہے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

جمعہ 20 اکتوبر 2017 14:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنے اقتدار کے سوا چار سال گزار چکی ہے مگر اس نے جو بلند بانگ دعوے کئے تھے ،کہیں بھی پورے ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے، لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ابھی تک برقرار ہے ،مہنگائی اور بے روزگاری دن بدن بڑھتی جارہی،کرپشن کے بڑے بڑے اسکینڈل سامنے آرہے ہیں،لاقانونیت حد سے بڑھ چکی ہے، قرض پہ قرض لیے جارہے ہیں اورنئے نئے ٹیکس لگاکر عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹاجارہا ہے ۔

ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گو جرخان سے آئے پار ٹی وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا کہ کشکول توڑنے کے دعوے دار حکمرانوں نے آج غیر ملکی 83 ارب ڈالر کا قرضہ لیکر اس غریب قوم پر قرضوں پر قرضوں کے بوجھ چڑھا دئیے ہیں اربوں روپے کے تجارتی خسارے اور ملکی ذخائیر میں خطر ناک حد تک کمی موجودہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کا کھلا ثبوت ہیں اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج ملک شدید مالی بحران کا شکار ہے ایسے لگ رہا کہ ملک تیزی کے ساتھ ڈیفالٹ کر رہا ہے (ن) لیگ کی ناکارہ ٹیم کی لوٹ مار نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کے ذمہ دار نواز شریف اور ان کی نااہل ٹیم ہے ۔

متعلقہ عنوان :