خواتین کھلاڑیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع

جمعہ 20 اکتوبر 2017 14:32

خواتین کھلاڑیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے ویمن ہاکی ٹیم میں کوچ کی جانب سے خواتین کھلاڑیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑی سدہ سعیدنے کوچ پر تشدد پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کھلاڑی نے وزیر کھیل کو بھی خط لکھا ہے۔

ایسے واقعات عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیا ویمن ہاکی ٹیم کی کھلاڑی سیدہ سعید نے کوچ سعید خان پر الزام عائد کیا ہے کہ کوچ نے مجھے پر تشدد کیا اور ہراساں بھی کیا ہے۔لہذا استدعا ہے کہ اس معاملے کی شفاف انکوائری کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائی جائے۔