ایکسائز پولیس کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن پکڑ لی ایک ملزم گرفتار

جمعہ 20 اکتوبر 2017 14:32

ایکسائز پولیس کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن پکڑ لی ایک ملزم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) سندھ کے وزیر برآئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں ایکسائز پولیس کشمور کو ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ایکسائز پولیس کشمور ٹیم نے ایکسائز انسپکٹر شمس الدین چاچڑ کی سربراہی میں وردک پمپ کشمور پر ٹرک ٹرالر نمبر سی2442 کی تلاشی کے دوران اس کے خفیہ خانوں سے 19 کلو گرام ہیروئن پاوڈر برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

جس کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ ملزم منان خان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیںصوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن پکڑنے پر ایکسائز پولیس کشمور کی کارکردگی کی تعریف کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی اس کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے مذید کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو تعریفی اسناد اور انعامات سے بھی نوازا جائے گا

متعلقہ عنوان :