انسداددہشتگردی عدالت، سابق ایس ایس چوہدری اسلم حملہ کیس میں گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد

ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے مقدمہ کے گواہان کو طلب کرلیامزید کاروائی 7نومبر تک ملتوی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 14:32

انسداددہشتگردی عدالت، سابق ایس ایس چوہدری اسلم حملہ کیس میں گرفتار ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق ایس ایس چوہدری اسلم حملہ کیس میں گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے ۔ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے مقدمہ کے گواہان کو طلب کرلیاہے۔جمعہ کوانسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سابق ایس ایس پی چوہدری اسلم حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں حملہ کیس میں گرفتار ملزم ظفر عرف سائیں ودیگر کو پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت میں فاضل جج نے مقدمہ میں گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد کی جبکہ ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے استغاثہ سے آئندہ سماعت پر مقدمہ کے گواہان کوطلب کرلیاہے۔بعد ازاں عدالت نے مقدمہ میں مفرور ملزمان کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ اور شاہد اللہ شاہد کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مزید کاروائی 7نومبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ملزمان کوسی ٹی ڈی حکام نے گرفتار کیا تھا جبکہ پولیس کے مطابق ملزمان کی جانب سے چوہدری اسلم پر حملے کے لئے ریکی اور سہولت پہنچانے کا اعتراف بھی کیاگیاچکاہے

متعلقہ عنوان :