متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اختلافات کا شکار ہونے لگی،

چند ماہ کے دوران ہونے والے فیصلوں پر اہم رہنمائوں کے تحفظات سیاسی دفاتر نہ کھلنے کے باعث ایم کیو ایم کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل طور پر قائم نہیں ہو سکا،بعض ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے پاک سرزمین پارٹی سے رابطے کر لئے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 14:32

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اختلافات کا شکار ہونے لگی،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اختلافات کا شکار ہونے لگی، چند ماہ کے دوران ہونے والے فیصلوں پر اہم رہنمائوں کے تحفظات، بعض اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے پاک سرزمین پارٹی سے رابطے کر لئے ہیں دوسری جانب سیاسی دفاتر نہ کھلنے کے باعث ایم کیو ایم کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل طور پر قائم نہیں ہو سکا ہے، جس کی وجہ سے سیاسی سر گرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایم کیو ایم نے نئے دفاتر کھولنے کے لئے کرائے کی عمارتوں کی تلاش شروع کر دی ہے، جس کے بعد دفاتر کھولنے کے لئے حکومت کو ایک بار پھر درخواست کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان ایک بار پھر مشکل میں دکھائی سے رہی ہے۔فاروق ستار کی جانب سے گزشتہ چار ماہ میں کئے جانے والے فیصلوں پر رہنمائوں نے تحفظات کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

چند ماہ قبل شامل ہونے والے کامران ٹیسوری کو ڈپٹی کنوینر کا عہدہ دینے پر رہنما ناراض ہو گئے۔

مسلم لیگ نون کو سینیٹ میں ووٹ دینے اور پی ٹی آئی سے رابطوں پر بھی بعض رہنماں کے تحفظات ہیں۔ منحرف رکن ارم عظیم فاروقی کی واپسی پر شعبہ خواتین نے مستعفی ہونے کی دھمکی دیدی تھی۔ خواتین رہنمائوں کی دھمکی پر فاروق ستار کو پسپا ہونا پڑا اور ارم عظیم فاروقی کی متحدہ میں واپسی روک دی گئی۔ایم کیو ایم کے دو انتہائی اہم رہنما کہتے ہیں کہ متحدہ قومی موومنٹ میں مشاورت کا عمل ختم ہو گیا ہے، فیصلے نظریاتی نہیں مالی طور پر مضبوط لوگوں کے مشورے سے ہو رہے ہیں، اس صورتحال میں بعض اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے پی ایس پی سے رابطے کئے ہیں۔

دوسری طرف پی ایس پی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ چھ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی رابطے میں ہیں، 25 دسمبر سے قبل اور پتنگیں کٹ سکتی ہیں۔ دوسری جانب سیاسی دفاتر نہ کھلنے کے باعث ایم کیو ایم کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل طور پر قائم نہیں ہو سکا ہے، جس کی وجہ سے سیاسی سر گرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایم کیو ایم نے نئے دفاتر کھولنے کے لئے کرائے کی عمارتوں کی تلاش شروع کر دی ہے، جس کے بعد دفاتر کھولنے کے لئے حکومت کو ایک بار پھر درخواست کی جائے گی۔

ایم کیو ایم نے نئے دفاتر کھولنے کے لئے کرائے کی عمارتوں کی تلاش شروع کر دی ہے، جس کے بعد دفاتر کھولنے کے لئے حکومت کو ایک بار پھر درخواست کی جائے گی۔ ایم کیو ایم کے ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم قیادت کی کوشش ہے کہ جلد از جلد دفاتر کھول لئے جائیں اور پھر تنظیمی ڈھانچہ مکمل کر کے آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کی جائیں۔