نواز شریف پر فرد جُرم عائد ہونے کی خبر سے مجھے ڈکٹیٹر کا دور یاد آ گیا ۔ مریم نواز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 اکتوبر 2017 14:20

نواز شریف پر فرد جُرم عائد ہونے کی خبر سے مجھے ڈکٹیٹر کا دور یاد آ گیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اکتوبر 2017ء) : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نواز شریف پر فرد جُرم عائد ہونے کی خبر سے مجھے ڈکٹیٹر کا دور یا آگیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 1999ء میں ڈکٹیٹر کے دور میں میں اپنی والدہ کے ہمراہ پشاور میں ایک جلسے میں موجود تھی اور تب بھی ایسی ہی خبر آئی تھی۔

یاد رہے کہ آج صبح احتساب عدالت نے فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بھی حسن نواز اور حسین نواز مفرور ملزم قرار دیا جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف پر فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بھی فرد جرم عائد کردی۔