فلم ’’پدماوتی‘‘ پیرس میں بھی ریلیز کی جائے گی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 14:20

فلم ’’پدماوتی‘‘ پیرس میں بھی ریلیز کی جائے گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) بالی وڈ فلم ’’پدماوتی‘‘ پیرس میں بھی ریلیز کی جائے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’ پدماوتی ‘‘ بھارت میں یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی جبکہ یہ فلم پیرس میں بھی بڑے پیمانے پر ریلیزکی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل یہ فلم فرانسیسی زبان میں ڈب کرنے کے بعد دکھائی جانی تھی لیکن اب فلم فرانسیسی ذیلی عنوان کے ساتھ دکھائی جائے گی تاہم اس حوالے سے پلان کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔ واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’دیوداس ‘‘ 2008 ء میں پیرس میں دکھائی جا چکی ہے جسے بے حد سراہا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :