بھارت میں داؤد ابراہیم کے گھر اور ہوٹل کی نیلامی کے لیے اشتہار جاری کر دئیے گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 20 اکتوبر 2017 14:09

بھارت میں داؤد ابراہیم کے گھر اور ہوٹل کی نیلامی کے لیے اشتہار جاری ..
نئی دہلی ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء ):بھارت میں داؤد ابراہیم کے گھر اور ہوٹل کی نیلامی کے لیے اشتہار جاری کر دئیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق بھارت کو مطلوب داؤد ابراہیم کے گھر اور ہوٹل کی نیلامی کے لیے اشتہار جاری کر دئیے گئے۔

(جاری ہے)

اشتہار ممبئی کی موڈیا سٹریٹ میں موجود داؤد ابراہیم کے گھر کی نیلامی کے لیے جاری کیا گیا ۔حکومت نے گھر کی قیمت ایک کروڑ 55لاکھ76ہزار روپے مقرر کی جائے جبکہ اسی علاقے میں موجود ہوٹل کی قیمت نیلامی ایک کروڑ18لاکھ 63ہزار رکھی گئی ہے ۔یہ نیلامی 14نومبر کو ہو گی ۔نیلامی ای آکشن کے ذریعے کی جائے گی۔یاد رہے کہ سی بی آئی نے داؤد ابراہیم کی جائیداد ضبط کر رکھی ہے جس کے بعد اسے نیلام کرنے لیے اشتہار کر لیا گیا ہے ۔