تامل ناڈومیں عمارت منہدم ،8افراد جاں بحق ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:53

تامل ناڈومیں عمارت منہدم ،8افراد جاں بحق ہو گئے
تامل ناڈو( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء ):تامل ناڈو ریاست کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی 60سالہ عمارت منہدم ہونے سے 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق تامل ناڈو ریاست کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی 60سالہ عمارت منہدم ہو گئی ۔عمارت 1952میں تعمیر کی گئی تھی ۔عمارت کی حالت مخدوش تھی مگر متعلقہ محکمہ نے اس کا نوٹس نہیں لیا ۔آخر کار عمارت منہدم ہو گئی ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دب جانے کے باعث 8افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 3افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ،زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔لاشوں کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکو لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا ۔عمارت کے انہدام کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔