شارجہ ، گودام کی چھت سے گر کر کارکن جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:52

شارجہ ، گودام کی چھت سے گر کر کارکن جاں بحق
شارجہ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء ) مقامی ذرائع کے مطابق شارجہ کے صنعتی علاقے نمبر 10 کے ایک گوادم کی 15 فٹ اونچی چھت سے 32 سالہ ایشیائی کارکن گر کر جاں بحق بحق گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس حادثے سے متعلق اطلاع کنٹرول روم میں موصول ہوئی اور وہ جائے حادثہ پر پہنچے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کارکن کام کر رہا تھا کہ اچانک سے اسکا توازن بگڑ گیا اور گرتے ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے لاش فرانسک لیبارٹری بھیج دی ہے۔ گودام کی انتظامیہ کو تحقیقات کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :