پاک فوج کا اعزاز،برطانیہ کی کیم برین پٹرو ل نامی فوجی مشقوں میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:40

پاک فوج کا اعزاز،برطانیہ کی کیم برین پٹرو ل نامی فوجی مشقوں میں گولڈ ..
لندن( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء )پاک فوج نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ،برطانیہ میں منعقد ہونے والی کیمبرین پٹرول نامی فوجی مشقوں میں گولڈ میڈل جیت کر ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کیمبرین پٹرول نامی فوجی مشقیں برطانیہ میں منعقد ہوئیں۔فوجی مشقوں میں برطانیہ کے ہزار سے زائد جوانوں سمیت 28ممالک کی افواج نے حصہ لیا ۔کل ٹیموں کی تعداد 131ہے ۔ان فوجی مشقوں میں پنجاب رجمنٹ کی ٹیم نے اپنی مہارتوں کا لوہا منواتے ہوئے 131ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا اور گولڈ میڈل جیت لیا ۔ویڈیو دیکھیں۔