محمد زبیر دیوالی کا کیک کاٹنے چوہدری منیر کے گھر گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:25

محمد زبیر دیوالی کا کیک کاٹنے چوہدری منیر کے گھر گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اکتوبر 2017ء): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے بتایا کہ محمد زبیر کو چودہری منیر کے گھر میں داخل تک نہیں ہونے دیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ محمد زبیر نے بتایا کہ مجھے ٹیلی فون آیا تھا کہ دیوالی کا کیک کاٹنا ہے سو آپ آ جائیں ۔ میرے پاس دو طریقے تھے ، ایک یہ کہ میں پروٹوکول لگواتا اور اسلام آباد کے شہریوں کو بھی تنگ کرتا، سڑکیں بلاک کرواتا۔

اور دوسرا یہ طریقہ تھا کہ میں آرام سے عام شہری کی طرح ہی چلا جاتا۔ میرا مزاج پروٹوکول کا نہیں ہے ،میں نے یہی بہتر سمجھا کہ مجھے ذاتی حیثیت میں مدعو کیا گیا ہے سو میں ذاتی حیثیت میں ہی جاؤں۔ میرے پاس ایڈریس موجود تھا میں گاڑی میں بیٹھا اور بغیر پروٹوکول کے خود چوہدری منیر کے گھر چلا گیا۔

(جاری ہے)

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ میں ایک عام شہری کی طرح گیا اس پر بھی مجھے میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہےاور اگر میں پروٹوکول لگوا کر چلا جاتا تب بھی مجھے میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا۔

رؤوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ محمد زبیر کا بغیر پروٹوکول کے جانا ایک اچھی بات تھی لیکن یہ بات بھی درست ہے کہ جہاں اس پر ان کی حوصلہ افزائی کی جانا تھی وہیں انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: