نشتر برن یونٹ کے ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے 8 سالہ بچے کا کٹا بازو جوڑ دیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:22

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) نشتر برن یونٹ کے ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے 8 سالہ بچے کا کٹا بازو جوڑ دیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق ملتان نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں گزشتہ روز 8 سالہ جہانگیر کو انتہائی تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے 4 گھنٹے کے آپریشن کے بعد بچے کا ہاتھ جوڑدیا۔

(جاری ہے)

ملتان نشتر ہسپتال کے برن یونٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر پلاسٹک سرجری ڈاکٹر بلال سعید، ڈاکٹر احمد علی، ڈاکٹر عمیر رحیم اور ڈاکٹر طارق سعید پر مشتمل ٹیم نے 8 سالہ بچے جہانگیر کا آپریشن کیا جبکہ بچے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔