ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی اسپیشل جج ارم نیازی کی عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے پراسیکیوٹر عدالت میں پیش نہ ہوئے جس کے باعث ظفر حجازی پر جمعہ کو بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی اور عدالت نے کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

ظفر حجازی نے 249 اے کے تحت بریت کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے تاہم بریت کی درخواست پر جمعہ کو بھی بحث نہ ہو سکی۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے حکم پر چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 466، 471 اور آر ڈبلیو 5(2) پی سی اے 1947 کے تحت مقدمہ درج کیا ،ْان پر شریف خاندان کی چوہدری شوگر ملز سے متعلق سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی) کے ریکارڈ میں گڑبڑ کرنے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :