Live Updates

عمران خان نے گوانتاناموبے میں قید پاکستانی ڈرائیور کو انصاف دلوانے کے لیے عالمی سطح پر آواز بلندکردی

گوانتا ناموبے کی جیل میں قید احمد ربانی کراچی کا رہائشی اورٹیکسی ڈرائیور ہے ،ْ پاکستانی حکومت نے احمد کی رہائی کیلئے آواز نہیں اٹھائی امریکہ آزادی و انصاف کے اصولوں پر قائم ہوا تو اب ان اصولوں کی پاسداری کو بھی یقینی بنایا جائے ،ْچیئر مین پی ٹی آئی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گوانتاناموبے میں قید پاکستانی ڈرائیور کو انصاف دلوانے کے لیے عالمی سطح پر آواز بلندکردیواشنگٹن پوسٹ میں پاکستانی قیدی کی حالت زار پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تفصیلی مضمون لکھا جس میں کہا گیا کہ گوانتا ناموبے کی جیل میں قید احمد ربانی کراچی کا رہائشی اورٹیکسی ڈرائیور ہے لیکن پاکستانی حکومت نے احمد ربانی کے لیے آواز نہیں اٹھائی۔

(جاری ہے)

عمران خان نے مضمون میں لکھا کہ احمد ربانی کی کراچی میں اہل خانہ تک بحفاظت واپسی کو یقینی بنانا ہمارا فرض ہے ،ْہم پاکستانی قیدی کی حالت زار پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ عمران خان نے کہا کہ امریکہ آزادی و انصاف کے اصولوں پر قائم ہوا تو اب ان اصولوں کی پاسداری کو بھی یقینی بنایا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات