مفتی عبدالقوی کی تمام ٹیسٹ رپورٹس نارمل ہیں ،ْڈاکٹر

عبدالقوی قندیل بلوچ قتل کیس میں 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں ہیں ،ْ رپورٹ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:22

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) ملتان میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرعلاج قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی کے دل کی تمام ٹیسٹ رپورٹس نارمل آئے ہیں ۔قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کو گزشتہ رات دل میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا جہاں وہ سی سی یو میں زیرعلاج ہیں ۔

(جاری ہے)

ہسپتال کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر ظفر علوی کے مطابق مفتی عبدالقوی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ان کے دل کے تمام ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جن کی رپورٹس نارمل آئی ہیں۔سینئر ڈاکٹرز کی 4 رکنی ٹیم اس بات کا تعین کر رہی ہے کہ مفتی عبدالقوی کو ہسپتال میں مزید رکھا جائے یا انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے ۔مفتی عبدالقوی کافی عرصہ سے دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں ۔واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی قندیل بلوچ قتل کیس میں 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :