صحبت پور، پولیس کارروائی میں 45 روزقبل اغواء ہونے والامغوی بازیاب، تین اغواء کار گرفتار، اسلحہ اورمسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:21

جعفرآباد۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) صحبت پورکے علاقے میں پولیس کی کارروائی 45 روزقبل اغواء ہونے والامغوی بازیاب جبکہ تین اغواء کاروں سے اسلحہ اورمسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرکے گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق صحبت پورپولیس نے ملگزارکے علاقے میں خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے 45 روزقبل اغواء ہونے والے محمداسماعیل نامی شخص کوبازیاب کرالیا۔ پولیس موقع پرہی سنگین مقدمات میں مطلوب تین اغواء کاروں کو گرفتارکرکے انکے قبضے سے اسلحہ اورمسروقہ موٹرسائیکلیں برآمدکرلی۔

متعلقہ عنوان :