دکی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن زخمی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:21

کوئٹہ۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) دکی کے علاقے میں کوئلہ کان میں مٹی کاتودہ گرنے سے ایک کانکن زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق جمعہ کو دکی کے علاقے میں کوئلہ کی کان میں مٹی کاتودہ گرنے سے موسیٰ کلیم نامی کانکن شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طورپرسول ہسپتال دکی میں منتقل کردیاگیاجہاں انہیں طبی امدادکے بعد مزیدعلاج کیلئے کوئٹہ ریفرکردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :