اوستہ محمد، دوموٹرسائیکلوں میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:21

جعفرآباد۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) جعفرآباد کے علاقے اوستہ محمد میں تیزرفتاری کے باعث دوموٹرسائیکلوں میں تصادم ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جمعہ کو اوستہ محمد گڑھ خیرروڈ پر دوموٹرسائیکلوں میں تصادم ہواجس کے نتیجے میں قربان علی موقع پرہی جاںبحق ہوگیاجبکہ عطاء محمد ،امتیاز ،سائیداد ،شا ہ میر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طوپراوستہ محمد سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداددی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :