کو ئٹہ میں نامعلو م افراد کی فائر نگ، ایک شخص جاں بحق، مستونگ سے لاش برآمد

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:21

کوئٹہ ۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) کو ئٹہ کے علا قے کرانی روڈ اتحا د کا لونی میں نا معلو م افراد کی فائر نگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پو لیس کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علا قے کرانی روڈ پر نا معلو م افراد نے فائر نگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لا ش کو اپنی تحو یل میں لے کر مقا می ہسپتال منتقل کردیا جہا ں ضر وری کارروائی کے بعد لا ش کو ورثا ء کے حو الے کردیا گیا۔ پو لیس نے نا کہ بند ی کر کے ملز ما ن کی تلاش شر وع کر دی ہے ۔دریں اثنا مستونگ کے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے لاش کوہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس اس سلسلے میں مزید تفتیش کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :